ایم کیوایم کے9 کارکنوں کی گمشدگی پر آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سے جواب طلب

ایم کیو ایم کے 9 کارکنوں کو رینجرز نے حراست مین لیا لیکن انہیں کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، درخواست گزار کا موقف

عدالت عالیہ نے فریقین سے 4 جون تک جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی فوٹو: فائل

KARACHI:
سندھ ہائی کورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ کے 9 کارکنوں کی گمشدگی پر آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سے جواب طلب کرلیا۔


سندھ ہائی کورٹ میں متحدہ قومی موومنٹ کے 9 کارکنوں کی گمشدگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران درخواست گزار کا موقف تھا کہ رینجرز نے ایم کیو ایم کے 9 کارکنوں کو کراچی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا لیکن انہیں تاحال کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ اگر حراست میں لئے گئے افراد کسی قسم کے جرائم میں ملوث ہیں تو انہیں قانون کے مطابق پیش کیا جائے۔

عدالت عالیہ نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد حکومت سندھ، آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سمیت دیگر فریقین سے 4 جون تک جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
Load Next Story