بنوں میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام 2 دہشت گرد گرفتار

گرفتار دہشت گردوں میں سے ایک کا تعلق افغانستان جب کہ دوسرے کا خیبر ایجنسی سے ہے، سیکیورٹی ذرائع

دونوں دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں کے علاقے ہوید میں 2 دہشت گرد پل کو تباہ کرنے کے لئے بارودی مواد نصب کررہے تھے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے ان کے عزائم ناکام بناتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بارودی مواد، ریموٹ کنٹرول، بال بائیرنگ، بیٹری اور پرائما کارڈ برآمد کر لیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاردہشت گردوں میں سے ایک کا تعلق افغانستان جب کہ دوسرے کا خیبر ایجنسی سے ہے، دونوں دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا گیا ہے۔
Load Next Story