گھوٹکی میں دستی بم کے دھماکے سے 2 بھائی جاں بحق

بچے دستی بم سے کھلونا سمجھ کرکھیل رہے تھےکہ وہ پھٹ گیا، پولیس

واقعے کی تفتیش جاری ہے تاہم لاشوں کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے، فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
صیفل کولاچی میں دستی بم دھماکے سے 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق گھوٹکی کے گاؤں صیفل کولاچی کے رہائشی 9 سالہ وکیل اور 14 سالہ فدا حسین گلی ميں بم کو کھلونا سمجھ کرکھیل رہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 14 سالہ فدا حسین موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ 9 سالہ وکیل کو تشویشناک حالت ميں رحيم یارخان اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہارگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے تاہم لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔
Load Next Story