این اے 125 پر خواجہ سعد رفیق کی بحالی کا نوٹی فکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے پی پی 155 پر میاں نصیر کی بھی بحالی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے پی پی 155 پر میاں نصیر کی بھی بحالی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 125 پر خواجہ سعد رفیق کی بحالی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے انتخابی بے ضابطگیوں کے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کو نشست پر دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ سنایا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ان کی بحالی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا جب کہ الیکشن کمیشن نے پی پی 155 پر میاں نصیر کی بھی بحالی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 میں انتخابی بے ضابطگیوں کے باعث الیکشن ٹریبونل نے خواجہ سعد رفیق کی نشست پر دوبارہ انتخاب کرانے کا فیصلہ سنایا تھا۔
Load Next Story