قلات میں ایف سی کے سرچ آپریشن کے دوران 13 شرپسند ہلاک
ہلاک ہونے والے شرپسندآئل ٹینکرزکو نذرآتش کرنے، سیکیورٹی فورسز پرحملے اور دیگر کارروائیوں میں مطلوب تھے، ترجمان ایف سی
قلات کے علاقے جوہان میں ایف سی کے سرچ آپریشن کے دوران جھڑپ کے نتیجے میں 13 شر پسند ہلاک ہوگئے۔
ترجمان ایف سی کے مطابق قلات کے علاقے جوہان میں شر پسندوں کے ٹھکانوں کی موجودگی کی اطلاعات پر سرچ آپریشن کیا گیا جس میں ایف سی کے جوانوں کی بھاری تعداد نے حصہ لیا، آپریشن میں ہیلی کاپٹروں کا بھی استعمال بھی کیا گیا۔ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 13 شرپسند ہلاک جب کہ شرپسندوں کے 2 ٹھکانے اور بارود سے بھری 3 گاڑیاں تباہ کردی گئیں۔
ایف سی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونےوالے شرپسند بلوچستان میں آئل ٹینکرز کونذرآتش کرنے، سیکورٹی فورسز پرحملے اور دیگر کارروائیوں میں مطلوب تھے۔