دوسرے مرحلے کیلئے کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات 29 مئی کو ہوں گے الیکشن کمیشن
امیدوار کل سے کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے اورکاغذات کی جانچ پڑتال 19 مئی کو ہوگی، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلے کے لئے کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق 42 کنٹونمنٹس کی 49 نشستوں پرپولنگ 29 مئی کو ہوگی جب کہ امیدوار کل سے کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مخصوص نشستوں کےلیےکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 19 مئی کو ہوگی جب کہ کاغذات نامزدگی سےمتعلق اپیلیں 20 مئی کو دائرکی جاسکیں گی اوراپیلوں پرسماعت 21 مئی کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدواروں کی حتمی فہرست انتخابی نشانات کے ساتھ 23 مئی کو جاری کی جائے گی جب کہ الیکشن میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا اعلان 29 مئی کو ہی کردیا جائے گا۔