انٹیلی جنس ایجنسیاں ملک کو غیر مستحکم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں سربراہ پاک فوج
آرمی چیف نےآئی ایس آئی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں ملک کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی گئی
ISLAMABAD:
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس اداروں کے درمیان تعاون میں بہتری کی ضرورت ہے جب کہ انٹیلی جنس ایجنسیاں ملک کو غیر مستحکم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آئی ایس آئی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے ملک کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال سمیت انسداد دہشت گردی سے متعلق آپریشن پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے دہشت گردی کے واقعات کو ناکام بنانے پر آئی ایس آئی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انٹیلی جنس اداروں کا ملکی دفاع میں اہم کردار ہےاور ملکی دفاع میں ان اداروں کی کامیابیاں بھی قابل سائش ہیں۔
جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس ایجنسیاں ملک کو غیر مستحکم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں، دشمن ایجنسیوں کے مقابلے کیلئے مؤثر انٹیلی جنس کا اہم کردار ہے جب کہ انسداد دہشت گردی کے لیے انٹیلی جنس ایجنسیوں کا مؤثر اور مربوط کردار ضروری ہے، انٹیلی جنس ایجنسیوں کی حمایت اور انہیں جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی بھی ضروری ہے۔
آرمی چیف نے سول ملٹری ایجنسیز کو سسٹم کے تحت قومی سطح پر کام کرنے اور سول ملٹری انٹیلی جنس کوششیں مزید بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔
https://www.dailymotion.com/video/x2qbncd_pak-army-chief_news