ارجنٹائن میں مداحوں کا فٹبالرز پرکالی مرچوں سے حملہ
4شدید متاثر، بوکا جونیئرز اور ریورپلیٹ کا مقابلہ ختم، فیڈریشن کااجلاس طلب
LONDON:
ارجنٹائن میں مداحوں نے حریف فٹبالرز پر کالی مرچوں کا اسپرے کردیا، 4 کھلاڑی اس سے شدید متاثر ہوئے، سائوتھ امریکن کنفیڈریشن نے اس ناخوشگوار واقعے پر اجلاس طلب کرلیا، اس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ میچ کو ختم یا بوکا جونیئرز کلب کو ایونٹ سے باہر کردیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق دنیائے فٹبال میں تشدد کے واقعات کوئی نئی بات نہیں ہیں، مگرگذشتہ روز ارجنٹائن میں کوپا لبرٹا ڈوز لیگ کے میچ میں ایک منفرد حادثہ پیش آیا، دوران میچ اسٹیڈیم میں موجود بوکا جونیئرز کے مداحوں نے حریف ریور پلیٹ کے پلیئرز پر کالی مرچوں کا اسپرے کردیا،اس موقع پر حکام کوپا لبرٹاڈورز کے گیم کو روکنے پر مجبور ہوگئے، میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حادثے میں4 ریورپلیئرز شدید متاثر ہوئے، دونوں ٹیموں کے مابین میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابری پر اختتام پذیر ہوا تھا۔
پلیئرز دوسرے ہاف کیلیے میدان میں آرہے تھے کہ بومبونیرا اسٹیڈیم میں موجود 60 ہزار کے مجمع سے کچھ شائقین نے ان پر کالی مرچوں کا اسپرے کردیا، اس کے بعد حالات ایسے بے قابو ہوئے کہ انتظامیہ میچ روکنے پر مجبور ہوگئی اور بوکاکے اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچ گئی۔ ساؤتھ امریکن فٹبال کنفیڈریشن نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اہم اجلاس طلب کرلیا، اس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ میچ کو صرف ریور پلیٹ کی فتح پر اختتام پذیر کرنا ہے یا مداحوں کے اس خطرناک طرزعمل پر بوکا جونیئرز کو ہی ایونٹ سے باہر کردیا جائے۔ یاد رہے کہ ریور پلیٹ نے راؤنڈ آف 16کا فرسٹ لیگ میچ 1-0سے جیتا تھا۔