نیپرا بجلی کی ٹرانسمیشن کا انفرا اسٹرکچر درست کرے ممنون حسین
نجی تعاون کیلیے جامع حکمت عملی تیار اور بدعنوان عناصر کا نیٹ ورک توڑا جائے، صدر مملکت
صدر مملکت ممنون حسین نے نیپرا کو ہدایت کی ہے کہ وہ بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کا انفرا اسٹرکچر درست کرے اور اس سلسلے میں نجی تعاون کے حصول کے لیے جامع حکمت عملی تیار کی جائے۔
صدر مملکت ممنون حسین نے یہ بات نیپرا حکام سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنھوں نے چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی کی سربراہی میں صدر مملکت سے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی، اس موقع پر چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی نے ادارے کی کارکردگی، ضروریات اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں صدر مملکت کو تفصیلی بریفنگ دی۔
صدر مملکت نے ادارے کی کارکردگی کے بارے میں نیپرا حکام سے مختلف سوالات کیے اور ہدایت کی کہ بجلی کے پیداوار اور تقسیم کے شعبوں میں بدعنوان عناصر کا نیٹ ورک توڑا جائے اور ان کے خلاف ٹھوس ثبوت حاصل کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، صدر مملکت نے ہدایت کی کہ صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔