سانحہ صفورا پر وزیراعلیٰ سندھ سے استعفے کا مطالبہ درست نہیں چوہدری نثار
قائم علی شاہ کی حمایت میں نہیں لیکن استعفے مانگ کر دہشت گرد ہمیں کمزور کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیرداخلہ
PESHAWAR:
وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارنے کہاہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری دہشت گردکے خاتمے تک جاری رہے گی جب کہ دہشت گردی کے واقعے پر وزیراعلیٰ سندھ سے استعفیٰ طلب کرنا درست نہیں۔
کلرسیداں میں ایئرکنڈیشنڈ بس سروس کے افتتاح کے موقع پرخطاب اورصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہاکہ دنیامیں کہیں بھی دہشت گردی کے واقعات پراستعفے طلب کرنے کی روایت نہیں، نائن الیون کے واقعے کے بعدنہ توکسی نے استعفیٰ طلب کیااور نہ کسی نے دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کے استعفیٰ کے حق میں نہیں، استعفے مانگنے والوں نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات پراستعفے کیوں نہیں دیے، دہشت گردہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے وقت میں قوم کومتحد رکھنا سیاست ہے، موجودہ حالات میں قوم مایوس نہ ہو، ہماراعزم نہ کمزور ہوگا اورنہ ہی ایسے واقعات سے ہمارے اوسان خطا ہوں گے، ہم مزید عزم سے یہ جنگ لڑیں گے، دہشت گردوں پرزمین تنگ ہو چکی ہے اس لیے اب وہ معصوم لوگوں کونشانہ بنارہے ہیں۔
وزیرداخلہ نے کہاکہ ملک کی موجودہ صورتحال جنرل مشرف کی پالیسی کی وجہ سے ہے، لوڈشیڈنگ سابقہ حکومتوں کی جانب سے اس شعبہ کو نظرانداز کرنے کی وجہ سے ہے، ایسے حالات میں حکمرانی کرناآسان کام نہیں، کچھ لوگ کینسرکا علاج ڈسپرین سے کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
چوہدری نثار نے پی ٹی آئی کوتنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ایک نئی پارٹی جوکہ حقیقت میں سیاسی پارٹی نہیں بلکہ فین کلب ہے، اس سے سیاست کی توقع رکھنا بہت بڑی غلط فہمی ہے، یہ صرف گالی گلوچ، دباؤاور دھرنے کی سیاست کرسکتی ہے، یہی چیزیں اب ان کے گلے پڑرہی ہیں، ان کی دشنام طرازی صرف ان کے سیاسی مخالفین کے لیے ہی نہیں بلکہ اگرکوئی جج ان کے خلاف فیصلہ دے دے تویہ اس کے خلاف بھی نشتربرسانا شروع کردیتے ہیں، یہ نئی پارٹی مختلف سیاسی جماعتوں کے بھگوڑوں کامجموعہ ہے، انقلاب کانعرہ لگانے والی اس جماعت نے دھرنوں اور دشنام طرازی کے علاوہ قوم کوکچھ نہیں دیا، اگران میں اہلیت ہوتی تو 2سال میں خیبرپختونخوا میں تبدیلی لے آتے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میڈیاسے ہمیں رہنمائی ملتی ہے، جوآواز بھی مجھ تک کسی ذریعے سے پہنچتی ہے اس پر ایکشن لیتا ہوں، اس میں کبھی سیاسی وابستگی نہیں دیکھی۔ انہوں نے کہاکہ جنرل مشرف کے دورمیں میں نے اس وقت کہا تھاکہ (ق) لیگ کوئی جماعت نہیں، یہ مشرف کے اقتدارکے ساتھ ہی ختم ہوجائے گی اورمشرف کے جاتے ہی ق لیگ بھی دفن ہوگئی.
https://www.dailymotion.com/video/x2qeabi_ch-nisar_news