فیس بک کے مالک کی دولت میں ایک روزمیں ایک ارب ڈالرکا اضافہ
فیس بک کے شئیرزکی قیمت 2.93 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 81.37 ڈالر تک پہنچ گئی
سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ فیس بک کے بانی اور سی ای او مارک زکربرگ کی 31 ویں سالگرہ کے روزان کے اثاثوں میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 14 مئی کو فیس بک کے مالک مارک زکربرگ کی سالگرہ تھی،اسی روزان کی کمپنی فیس بک کے شئیرز کی قیمت 2.93 ڈالرکے اضافے کے ساتھ 81.37 ڈالر تک پہنچ گئی۔اس کے نتیجے میں فیس بک کے 42 کروڑ 63 لاکھ شئیرز کے مالک زکربرگ کی دولت میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی مالیاتی جریدے 'فوربز' کے مطابق مارک زکربرگ کے اثاثوں کی کل مالیت 33 ارب ڈالر کے قریب ہے۔