مصر میں مسلح افراد کی عدالت میں فائرنگ 3 جج ہلاک غیر ملکی خبر ایجنسی
واقعہ سابق صدر محمد مرسی کو مصری عدالت کی جانب سے موت کی سزا سنائے جانے کے چند گھنٹوں کے بعد پیش آیا
مصر میں مسلح افراد نے عدالت میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 جج ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کے علاقے سینائی میں مسلح افراد نے عدالت میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 جج ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ شمالی سینائی کے شہر ال آرش میں پیش آیا جہاں مصری سیکورٹی فورسز گزشتہ کئی ماہ سے شدت پسندوں سے لڑائی میں مصروف ہیں۔
واضح رہے کہ واقعہ سابق صدر محمد مرسی کو مصری عدالت کی جانب سے موت کی سزا سنائے جانے کے چند گھنٹوں کے بعد پیش آیا ہے۔