آئی پی ایل میچ کے دوران گیند لگنے سے سکیورٹی اہلکار کی آنکھ ضائع ہوگئی

افریقی بلے باز ڈیوڈ ملر نے چھکا لگایا اور گیند سکیورٹی پر تعینات اہلکار کی آنکھ پر جا لگی

واقعہ کی خبر ملتے ہی بلے باز ڈیوڈ ملر نے پولیس اہلکار سے معذرت کی، فوٹو فائل

گزشتہ چند ماہ میں کرکٹ کے میدانوں پر 2 کھلاڑی اپنی زندگی کی بازی ہار گئے اور اب آئی پی ایل کے میچ میں بلے باز کی جانب سے لگائے گئے چھکے کی بال کسی کھلاڑی کو نہیں بلکہ اسٹیڈیم میں تعینات سیکورٹی اہلکار کو لگی جس سے اس کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ کے میدان میں آئی پی ایل کے میچ کے دوران جنوبی افریقی بیٹسمین ڈیوڈ ملر نے زودار ہٹ لگائی اور گیند ہوا میں تیرتی ہوئی باؤنڈری لائن کے پار ہوگئی اور اسٹیڈیم کی سیکورٹی پر تعینات پولیس اہلکار کی بائیں آنکھ پر جا لگی جس کے نتیجے میں اہلکار کی ایک آنکھ شدید زخمی ہوئی اور وہ ایک آنکھ کی بینا ئی کھو بیٹھا۔


واقعہ کی خبر ملتے ہی بلے باز ڈیوڈ ملر نے پولیس اہلکار سے معذرت کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پولیس اہلکار کو اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے اس خبر سے شدید دھچکا لگا اور آپ کی آنکھ ضائع ہونے پر غم کی کیفیت میں ہوں اور میری ہمدردی آپ کے ساتھ ہے۔

دوسری جانب کرکٹ بال کا نشانہ بننے والے پولیس اہلکار کے بیٹے کا کہنا ہے کہ ان کے والد کے علاج کے اخراجات پولیس ڈیپارٹمنٹ ادا کر رہا ہے لیکن اسے خوف ہے کہ آنکھ کے ضائع ہونے سے اس کے والد کی ملازمت جا سکتی ہے۔
Load Next Story