ڈرون حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہےفضل الرحمن

حکومت ڈرون حملوں کیخلاف بیان دیکراحتجاج کررہی ہے،عالمی اداروں کی پالیسیاں متضاد ہیں

ملالہ پرحملہ بزدلانہ فعل ہے،ہزارہ صوبے کے قیام میں رکا وٹ نہیںڈالیںگے، خطاب و گفتگو. فوٹو: اے ایف پی/فائل

جے یوآئی کے مرکزی امیرمولانافضل الرحمن نے کہاہے کہ پا کستان پرڈرون حملے عالمی قوانین کے کھلی خلاف ورزی ہے۔


نیٹوممالک پا رلیمنٹ کی قراردادوںکی کھلم کھلا خلاف ورزی کرر ہے ہیں،مختلف اجتماعات سے خطاب اوروفودسے گفتگو کرتے ہوئے انھوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کی قراردادوں اورعوامی جذبات کوبالاطاق رکھ کرجب فیصلے کیے جائینگے توپھرایسے ہی تحفے ملیںگے،حکومت ڈرون حملوں کیخلاف صرف بیان دے کراحتجاج کررہی ہے،عالمی اداروںکی پالیسیاںمتضادہیں۔

انھوں نے کہاکہ وطن عزیز کو سیکولرریاست بنانے کی کوششیں ہورہی ہیں لیکن جے یوآئی ایسی کوششوںکامقابلہ کرے گی،اس سلسلے میں ایم ایم اے کوفعال کیا جارہاہے،کوئی بیرونی ایجنڈ املک پرمسلط نہیںہونے دینگے، انھوں نے کہاکہ ملالہ یوسف زئی اور دیگر طا لبات پر حملہ قابل مذمت اوربزدلانہ فعل ہے،ثنا نیوز کے مطابق مانسہرہ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ہزارہ صوبے کے قیام میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیںگے۔

Recommended Stories

Load Next Story