سندھ پیپلزلوکل گورنمنٹ ایکٹ آمریت کی باقیات ہےغنویٰ
نیا بلدیاتی نظام سندھ کوتقسیم کرنیکی سازش ہے،نظام کی واپسی تک عوامی جدوجہد جاری رہیگی
پیپلزپارٹی(ش ب) کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے کہا ہے کہ سندھ پیپلزلوکل گورنمنٹ ایکٹ 2012ء آمریت کی باقیات ہے۔
نیا بلدیاتی نظام سندھ کوتقسیم کرنے کی سازش ہے،اس نظام کی واپسی تک عوامی جدوجہد جاری رہے گی، حکمران سن لیں کہ اگر یہ نظام واپس نہیں لیاگیا توسندھ میں ان کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے جمعرات کونئے بلدیاتی نظام کے خلاف پی پی پی (ش ب) کی جانب سے لاڑکانہ سے کراچی تک نکالی جانے والی ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی کاآغازگڑھی خدا بخش میں شہید ذوالفقارعلی بھٹوکے مزار سے ہوا، ریلی اندرون سندھ کے مختلف اضلاع سے ہوتی ہوئی مزارقائداعظم کراچی پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی کے اختتام پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے غنویٰ بھٹو نے کہاکہ ہم سندھ میں ایسا بلدیاتی نظام چاہتے ہیں جس سے عوام بااختیارہوں اوران کے مسائل حل ہوسکیں۔انھوں نے کہاکہ نیا بلدیاتی نظام کراچی کواسرائیل اور اندرون سندھ کوغزہ بنانے کی سازش ہے اوراس سازش کوعوام ناکام بنادیں گے۔انھوں نے کہاکہ حکمرانوں نے عوام کاجینا دوبھرکردیاہے، ان کی جان کا کوئی تحفظ نہیں ۔انھوں نے کہا کہ ہم امن،آزادی اورانصاف پر یقین رکھتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ طاقت سے مسائل حل نہیں ہوتے، مسائل کا حل مذاکرات سے نکالا جاتا ہے۔ اس موقع پر غنویٰ بھٹو نے اعلان کیا کہ سندھ میں نئے بلدیاتی نظام کے خلاف سندھ بچائو کمیٹی کے ساتھ ہیں۔