28گھنٹے سفر کے بعد قومی ہاکی ٹیم کوریا پہنچ گئی
تھکاوٹ کی وجہ سے کھلاڑیوں کا پہلے دن آرام،آج پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے
پاکستانی ہاکی ٹیم 28گھنٹے کا طویل سفر کرنے کے بعد کوریا پہنچ ہی گئی، تھکاوٹ کی وجہ سے پلیئرز نے پہلے دن آرام کیا جبکہ باقاعدہ پریکٹس کا آغاز اتوار سے کیا جائے گا، چار ٹیسٹ میچزکی سیریز کا افتتاحی مقابلہ 18مئی کو شیڈول ہے۔
تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس ان دنوں جون میں بیلجیئم میں شیڈول اولمپک کوالیفائنگ رائونڈ کی تیاریوں میں مصروف ہیں،ٹیم دورہ آسٹریلیا کے بعد اب چار میچز کھیلنے کے لیے کوریا پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق کھلاڑی گذشتہ روز طویل سفر کے بعد منزل پہنچے، ان میں محمد عمران (کپتان)، عمران بٹ، محمد عرفان، تصور عباس، زوہیب اشرف، محمد رضوان جونیئر، محمد توثیق، احمد شکیل بٹ، فیصل قادر، محمد وقاص شریف، ارسلان قادر، شفقت رسول، محمد عمر بھٹہ، محمد دلبر، علی شان، مظہر عباس، محمد کاشف علی اور نواز اشفاق شامل ہیں۔
پلیئرز کو فٹنس مسائل سے بچانے کیلیے ٹیم مینجمنٹ نے پہلے دن آرام کرنے کی ہدایت دی، تازہ دم ہوکر وہ اتوار کو باقاعدہ پریکٹس کرکے کورین موسم اور کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کریں گے ۔ قومی ٹیم میزبان سائیڈ کیخلاف 18 مئی کو اپنی مہم کا آغاز کرے گی،اس نے دورہ آسٹریلیا کے چار ملکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو دونوں میچز میں شکست دی تھی،اس کامیابی سے کھلاڑیوں کے حوصلے خاصے بلند اور وہ اب کورین سائیڈکو اسی کے دیس میں زیر کرنے کیلیے پُراعتماد دکھائی دیتے ہیں۔