غلام محی الدین کا بیٹا علی بھی شوبز میں آگیا
فلم ’’سوال سات سو کروڑ کا‘‘ میں علی کے ساتھ ندیم، جاوید شیخ، اسماعیل تارا، نیئر اعجاز بھی ہیں
سنیئر اداکار غلام محی الدین کا بیٹا علی محی الدین بھی شوبز میں آگئے۔ تفصیل کے مطابق علی محی الدین کو ہدایتکار جمشید جان محمد نے ''سوال سات سو کروڑ کا'' میں کاسٹ کرلیا ہے جس کی دیگر کاسٹ میں ندیم بیگ، جاوید شیخ ،اسماعیل تارا ، نیئر اعجاز، علی معین الدین سمیت دیگر شامل ہیں۔
اس حوالے سے اداکار غلام محی الدین نے بتایا کہ علی محی الدین یوکے سے بی بی اے کرکے آئے ہیں، جمشید جان محمد نے انھیں ایک شادی کی تقریب میں دیکھا جہاں ندیم، جاوید شیخ ، مصطفی قریشی سمیت دیگر کئی فنکار آئے ہوئے تھے۔ جب انھیں معلوم ہوا کہ یہ میرا بیٹا ہے تو انھوں نے فلم میں لینے کے لیے مجھ سے بات کی تو میں نے کہا کہ اگر وہ کام کرنا چاہے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ غلام محی الدین نے کہا ''سوال سات سو کروڑ کا'' ایک میگا بجٹ فلم ہے جس کی شوٹنگ کے لیے ہم 22یا 23مئی کو بنکاک روانہ ہوجائیں گے جو ایک ماہ سے زائد کا ٹور ہے کیونکہ اس کی تمام تر عکسبندی وہیں پر ہونا ہے۔