روم ماسٹرز ٹینس شراپووا تیسری مرتبہ چیمپئن بن گئیں

روس کی ماریا شراپووا نے اسپین کی کارلا سواریز کو4-6، 7-5 اور6-1سےشکست دےکرتیسرے روم ماسٹرز ٹینس کا تاج سر پر سجا لیا

روس کی ماریا شراپووا نے اسپین کی کارلا سواریز کو4-6، 7-5 اور6-1سےشکست دےکرتیسرے روم ماسٹرز ٹینس کا تاج سر پر سجا لیا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

روم ماسٹرز ٹینس میں ماریا شراپووا نے تیسرے ٹائٹل کے ساتھ فرنچ اوپن کے دفاع کے لیے تیاری کرلی ہے، فائنل میں پہلا سیٹ ہارنے کے بعد انھوں نے بہتر کارکردگی کے ساتھ اگلے دونوں سیٹس میں کارلا سواریز کو پچھاڑ دیا۔


تفصیلات کے مطابق روس کی ماریا شراپووا نے اتوار کو اسپین کی کارلا سواریز کو 4-6، 7-5 اور 6-1 سے شکست دے کر تیسرے روم ماسٹرز ٹینس کا تاج سر پر سجا لیا ہے، اس کے ساتھ ہی انھوں نے فرنچ اوپن ٹائٹل کے دفاع کا بھی عزم ظاہر کیا ہے۔ اپنے کیریئر کے دوسرے ٹائٹل کے حصول کے لیے سواریز نے فورو اٹالیکو پر کھیل کا آغاز شاندار طریقے سے کیا جہاں پلیئرز کو سخت کنڈیشنز کا سامنا تھا۔ اسپینش 10ویں سیڈ نے اوپننگ سیٹ میں ورلڈ نمبر تھری کا سفر جلد ختم کرتے ہوئے دوسرے سیٹ میں بھی شراپووا کو کچھ پیش رفت حاصل ہونے سے قبل سخت جدوجہد پر مجبور کیا۔ شراپووا سیکنڈ سیٹ کے آٹھویں گیم میں اسپینش پلیئر کیخلاف 5-3 کی برتری کے ساتھ میچ کو برابر کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

گذشتہ دو برسوں سے روم ماسٹرز کی فاتح امریکن حریف سرینا ولیمز کہنی کی انجری کے سبب رواں ہفتے کے اوائل میں تیسرے راؤنڈ سے قبل ہی ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئی تھیں۔ دریں اثنا مینز سنگلز فائنل میں سربیا کے نوووک جوکووک نے سوئس راجر فیڈرر کو 6-4 اور 6-3 سے شکست دے کر چوتھا روم ماسٹرز ٹائٹل جیت لیا ہے۔ کوارٹر فائنلز میں ایونٹ سے باہر ہونیوالے سات مرتبہ چیمپئن رافیل نڈال کی غیر موجودگی سے سربیئن پلیئر اپنے ٹائٹل کے دفاع کے لیے سینٹر کورٹ پر غلطیوں سے مبرا گیم کھیلے اور روم میں فیڈرر کو چوتھے فائنل میں زیر کیا۔ اب جبکہ رولینڈ گیروس ایک ہفتے سے بھی کم کی دوری پر رہ گیا ہے جوکووک نڈال کی کلے پر مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے فرانسیسی دارالحکومت میں منعقد ہونیوالے فرنچ اوپن میں فیورٹ ہوسکتے ہیں۔
Load Next Story