پاکستان کی شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے کی شدید مذمت
ڈرون حملے حکومت کی عوام کا اعتماد حاصل کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، دفتر خارجہ
لاہور:
پاکستان نے 16 مئی کو شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی کارروائیاں مقامی آبادی میں بد اعتمادی اور نفرت کا باعث بن رہی ہیں ۔
دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری اورعلاقائی سا لمیت کی خلاف ورزی ہیں۔ پاکستان 16مئی کو شمالی وزیرستان میں کئے گئے ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور حکومت کی توجہ ضرب عضب سے متاثرہ آبادی کی بحالی پر مرکوز ہے۔ ڈرون حملے حکومت کی عوام کا اعتماد حاصل کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور مقامی آبادی میں بد اعتمادی اور نفرت کا باعث بن رہے ہیں، اس لئے پاکستان ڈرون حملوں کی فوری بندش کا پرزور مطالبہ کرتا ہے۔
واضح رہے کہ 16 مئی کو شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔