قذافی اسٹیڈیم اور اطراف کے علاقوں میں سیکیورٹی انتہائی سخت

مجموعی طور پر 100 کے قریب سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں جہاں ماہرین 24 گھنٹے مانیٹرنگ پر مامور رہیں گے۔

مجموعی طور پر 100 کے قریب سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں جہاں ماہرین 24 گھنٹے مانیٹرنگ پر مامور رہیں گے۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
دورہ زمبابوے کے لئے قذافی اسٹیڈیم کے اطراف اور نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس کے قرب و جوار میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خصوصی دستوں نے کنٹرول سنبھال لیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق قذافی اسٹیڈیم اور اطراف کے علاقوں میں مجموعی طور پر 100 کے قریب سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں جہاں ماہرین 24 گھنٹے مانیٹرنگ پر مامور رہیں گے، اس کے علاوہ داخلی اور خارجی راستوں پرسیکیورٹی گارڈز تعینات کیے گئے ہیں۔ مہمان ٹیم کے دورہ کے موقع پر غیرمتعلقہ افراد کا قیام گاہ میں داخلہ بند کردیا گیا ہے جب کہ نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس کے اطراف میں خاردار تاریں بھی لگا دی گئی ہیں۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 22 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جب کہ ابتدائی 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کی ٹکٹیں مقامی بیکری پر 250 سے 1500 روپے تک فروخت کی جا رہی ہیں۔
Load Next Story