ایم کیو ایم کے 19 کارکنوں کی بازیابی سے متعلق ڈی جی رینجرز سے جواب طلب
ایم کیو ایم کے کارکنوں کو رینجرز نے حراست میں لیا لیکن اب تک انہیں کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، درخواست میں موقف
ISLAMABAD:
سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے 19 کارکنوں کی بازیابی سے متعلق ڈی جی رینجرز کو 2 ہفتوں میں جواب داخل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم کے 19 کارکنوں کی بازیابی کی درخواستوں کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران ایم کیو ایم کے کارکنوں کے اہل خانہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں سے انہیں حراست میں لیا لیکن اب تک انہیں کسی بھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔
سماعت کے دوران رینجرز کی جانب سے عدالت عالیہ سے جواب داخل کرانے کے لیے مہلت طلب کی گئی جس پر ہائی کورٹ نے درخواستوں کی سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔