پاک بھارت سیریز15 جون کے بعد مزید برف پگھلے گی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریزکے نیوٹرل وینیو یو اے ای میں انعقاد کی تجویزدی ہے
پاک بھارت سیریز کے حوالے سے مزید برف 15 جون کے بعد پگھلے گی، بی سی سی آئی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکرکہتے ہیں کہ پی سی بی یو اے ای میں مقابلوں کا انعقاد چاہتا ہے، حتمی فیصلہ سے قبل کچھ ایشوز کا طے کیا جانا ضروری ہے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریارخان نے گذشتہ دنوں بھارت کا دورہ کیا جس میں باہمی سیریز کے دسمبر میں انعقاد پر اتفاق ہوگیا، بھارتی حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں گرین سگنل بھی مل چکا اس کے باوجود بی سی سی آئی کی جانب سے حتمی فیصلہ سامنے نہیں آرہا۔ اب سیکریٹری انوراگ ٹھاکر کہتے ہیں کہ اس سیریز کے حوالے سے بات چیت 15 جون کے بعد شروع ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کے نیوٹرل وینیو یو اے ای میں انعقاد کی تجویزدی ہے، مگرکسی بھی حتمی فیصلے پر پہنچنے سے قبل بی سی سی آئی اور پی سی بی کے درمیان کچھ ایشوزکا طے پانا ضروری ہے، ہم یہ معاملات حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
انوراگ نے مزید کہا کہ بی سی سی آئی کی جانب سے سیریز کی منظوری دینے کے بعد مرکزی حکومت پاکستان کے ساتھ کرکٹ تعلقات کی بحالی کے بارے میں حتمی فیصلہ کرے گی۔ یاد رہے کہ گذشتہ دنوں بھارتی وزیر کھیل سربانندا سونوال نے کہا تھا کہ دوستی اور تعلقات میں بہتری کی خاطر ہم اس سیریز کے حق میں ہیں۔ دریں اثنا انوراگ سے آئی سی سی کے افشا ہونے والے خط کے بارے میں بھی سوال کیا گیا جس میں مبینہ طور پر الزام لگایا گیاکہ وہ ایک بکی سے ملتے جلتے رہے ہیں۔ اس پر انھوں نے کہا کہ میں اس خط کا جواب دے چکا اور ساتھ میں ان مشکوک افراد کی فہرست دینے کا بھی تقاضا کیا جن سے بی سی سی آئی آفیشلز کو میل جول نہیں رکھنا چاہیے۔