زمبابوین ٹیم کی جرات مندی قابل ستائش ہے اظہر آفریدی
میرے لیے زندگی میں پہلی باراپنے کراؤڈ کے سامنے کھیلنا ایک انوکھا اور خوشگوار تجربہ ہوگا،اظہرعلی
ون ڈے کرکٹ کپتان اظہرعلی اورٹی ٹوئٹی کرکٹ کے کپتان شاہد آفریدی نے زمبابوے ٹیم کے پاکستان آنے پر نہایت خوشی کا اظہار کیا۔
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر مسرور ہوں، زمبابوے کی جرات مندی قابل ستائش ہے، مہمان ٹیم نے ایک عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ کو ترسے عوام کو بے پناہ خوشی دی۔
دوسرئ جانب ون ڈے کپتان اظہر علی نے کہا کہ وہ بے حد خوش ہیں، انہوں نے کہا کہ ان کے لیے زندگی میں پہلی بار اپنے کراؤڈ کے سامنے کھیلنا ایک انوکھا اور خوشگوار تجربہ ہوگا۔ہمارے نوجوان کھلاڑی ایک عرصے سے اپنے میدانوں پر کھیلنے کے منتظر تھے، ان کا کھیل نئی نسل کیلیے محرک ثابت ہوگا، امید ہے کہ ٹور کامیابی سے اختتام پذیر ہوگا اور دیگر ٹیموں کی آمد کیلیے راستہ کھلے گا۔