ایگزیکٹ کے چیف ایگزیکٹوشعیب شیخ نے 26 روپے ٹیکس دیا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ
ایگزیکٹ کمپنی نے ایجوکیشن یا ڈگریاں جاری کرنے کے بزنس کے بارے میں ایس ای سی پی کو کبھی آگاہ نہیں کیا
LOS ANGELES:
ایف بی آر کے ریکارڈ کے مطابق ایگزیکٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو شعیب شیخ نے 13-2012 میں صرف 22 روپے اور 14-2013 میں صرف 26 روپے ٹیکس دیا۔
ایگزیکٹ کمپنی نے 2014 میں 18 لاکھ، 90 ہزار روپے انکم ٹیکس دیا جب کہ اپریل 2013 میں 2کمپنیاں بول نیوز اور بول انٹرپرائزز کے نام سے رجسڑ کرائی گئیں۔ ان دونوں کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں 5،5 ڈائریکٹر ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹ نے رجسٹریشن کے وقت ایس ای سی پی کو 3 بزنس آئی ٹی ڈیولپمنٹ، کال سینٹرز اور آئی ٹی امپورٹ ایکسپورٹ بتائے۔ ایجوکیشن یا ڈگریاں جاری کرنے کے بزنس کے بارے میں ایس ای سی پی کو کبھی آگاہ نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب ایگزیکٹ کے چیف ایگزیکٹو شعیب شیخ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x2qqc85_income-tax-fraud_news