ایگزیکٹ کے فرضی امتحانی بورڈ قائم کرنے کا بھی انکشاف
بورڈ کے تحت ہائی اسکول کے سرٹیفکیٹ جاری کیے جاتے ہیں، سند کم سے کم 1ہزار ڈالر کی ہے
KARACHI:
سوفٹ ویئر ڈیولپمنٹ کی آڑمیں جعلی اسناد کا آن لائن کاروبارکرنے والی پاکستانی کمپنی ایگزیکٹ کی جانب سے یونیورسٹی کے علاوہ اپنے فرضی امتحانی بورڈقائم کرنے کابھی انکشاف ہواہے، ان امتحانی بورڈکے تحت ہائی اسکول کے مختلف سرٹیفکیٹ جاری کیے جاتے ہیں جبکہ کمپنی کے تحت ''ٹائرپنکچر''سمیت بے شماردیگر ضابطوں، غیرمعروف موضوعات پر ڈپلوما، سرٹیفکیٹ اوراسناد جاری کی جاتی ہیں۔
''ایکسپریس'' کو حددرجہ معتبرذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کمپنی کی جانب سے اس سلسلے میں اندرونی طورپر ایک سوفٹ ویئرتیار کیا گیا ہے جوکسی بھی موضوع یا عنوان پر سند؍ڈپلوما کی آنے والی ڈیمانڈ کواس کے متعلقہ کورسزبمعہ کریڈٹ آورز پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ بے شمارٹائٹل ہائی اسکول سرٹیفکیٹ سے لیکرپی ایچ ڈی ریسرچ کے موضوعات تک کااحاطہ کرتے ہیں کسی بھی اچھوتے یاغیر معروف موضوع کے کورس ٹائٹل فوری طورپر تیارکیے جاتے ہیں، اس کی ''کورس آؤٹ لائن'' ڈیزائن کی جاتی ہے جس کی بنیاد پر سند یا ڈپلوما تیار کردیا جاتاہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ کسی بھی سندیا ڈپلوماکی کم سے کم قیمت 1ہزار ڈالر مختص ہے۔ ایک ہزار ڈالر کی جاری کی جانے والی سند 2 سے 3 جی پی اے کے مساوی مارکس کی حامل ہوتی ہے تاہم اگر کوئی امیدوار 3 جی پی اے سے زائدمارکس کا تقاضہ کردے توکمپنی سندکی قیمت امیدوارکے تقاضے کے تناظر میں بڑھادیتی ہے۔ یوںجی پی اے میں اضافے کے ساتھ ساتھ سندکی قیمت بھی بڑھتی جاتی ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ بیرون ملک سے ایک امیدوار کی جانب سے آنے والی ڈیمانڈپر ایگزیکٹ کراچی کے دفترسے ٹائرپنکچر کی صنعت کے ٹائٹل کی سند؍ ڈپلوما تک جاری کیا گیا ہے۔ ایگزیکٹ کمپنی کے پاس سب سے زیادہ ڈیمانڈز یورپ، امریکااور کینیڈاسے آتی ہیں۔