فیصل آباد اور مچھ میں 2 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی

فیصل آباد میں ذوالفقار جبکہ مچھ میں محمد موسیٰ خان نامی قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکایا گیا

سانحہ پشاور کے بعد سے اب تک ملک میں درجنوں مجرموں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جاچکا ہے۔ فوٹو: فائل

پنجاب اور بلوچستان میں سزائے موت کے 2 مزید قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سینٹرل جیل فیصل آباد میں سزائے موت کے مجرم ذوالفقار کو پھانسی دی گئی۔ ذوالفقار کو تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ میں ارشد نامی ٹیکسی ڈرائیور کو اغوا کرنے کے جرم میں سزائے موت دی گئی تھی۔ سینٹرل جیل مچھ میں سزائے موت کے قیدی محمد موسیٰ خان کو پھانسی دے دی گئی۔ مجرم محمد موسی نے 2005میں ذاتی دشمنی پر ایک شخص کو قتل کردیا تھا۔

واضح رہے کہ سانحہ پشاور کے بعد اب تک درجنوں مجرموں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جاچکا ہے۔
Load Next Story