آئندہ  مالی سال کےلیے ریونیوہدف 3100ارب روپے مقرر

وزارت خزانہ نے 3200 ارب کی سفارش کی تھی، ایف بی آر سے مذاکرات کے بعد کم کیاگیا

گزشتہ ہفتے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ایف بی آر حکام کے درمیان مذاکرات کے بعد یہ ہدف 3100ارب روپے مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اگلے مالی سال کے لیے محصولات کا ہدف 3100 ارب روپے مقرر کیا ہے۔


سینٹرل بورڈ آف ریونیو ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی طرف سے مالی سال 2015-16کے لیے محصولات وصولی کا ہدف 3200 ارب روپے مقرر کرنے کا کہا گیا تھا لیکن گزشتہ ہفتے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ایف بی آر حکام کے درمیان مذاکرات کے بعد یہ ہدف 3100ارب روپے مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

یاد رہے کہ رواں مالی سال کے لیے محصولات کا ہدف 2810ارب روپے مقرر کیا گیا تھا لیکن بعد میں اسے کم کر کے 2605ارب روپے تک کم کیا گیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ایف بی آر نے یقین دھانی کروائی ہے کہ اس ہدف کو کم نہیں کرناپڑے گا۔ اس سلسلے میں چیمبرز آف کامرس کے نمائندوں کو بھی اعتماد میںلیا گیا ہے۔
Load Next Story