شائقین کرکٹ کے شناختی کارڈز بھی جانچے جائیں گے

ایک شناختی کارڈ کی تصدیق کے لیے کمپیوٹر ڈیٹا دیکھنے میں 3 منٹ تک کا وقت لگ سکتا ہے۔

ایک شناختی کارڈ کی تصدیق کے لیے کمپیوٹر ڈیٹا دیکھنے میں 3 منٹ تک کا وقت لگ سکتا ہے۔ فوٹو: فائل

شائقین کرکٹ کی شناخت کے لیے نادرا کے موبائل وینز بھی موجود ہونگی، ذرا بھی شک گزرنے پر شناختی کارڈ کی تصدیق کے بعد ہی اسٹیڈیم میں جانے کی اجازت دی جائے گی،پریشانی سے بچنے کے لیے عوام کو میچ شروع ہونے سے کافی پہلے آنے کی ہدایت دی گئی ہے۔


تفصیلات کے مطابق ملک میں 6سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے موقع پر سیکیورٹی ادارے انتظامات میں کسی بھی قسم کا نقص نہیں چھوڑنا چاہتے، میچز دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کی شناخت کے لیے نادرا کی موبائل وینز انٹری پوائنٹس پر موجود ہوںگی، اندر آنے والے کسی بھی شخص کے شناختی کارڈ پر ذرا بھی شک پڑنے پر اصل ہونے کی تسلی کی جائے گی،کسی بھی قسم کی ٹمپرنگ یا جعلی ثابت ہونے پر فوری طور پر گرفتاری عمل میں آئے گی، ایک شناختی کارڈ کی تصدیق کے لیے کمپیوٹر ڈیٹا دیکھنے میں 3 منٹ تک کا وقت لگ سکتا ہے۔

بغیر افرا تفری کے داخلے کے لیے شائقین کو وقت سے کافی پہلے اسٹیڈیم آنے کی ہدایت دی گئی ہے، ٹیموں کے آمدورفت کا روٹ عام ٹریفک کے لیے بند رہنے کی صورت میں بھی شائقین بہت زیادہ تاخیر کا شکار ہوکر میچ دیکھنے سے محروم رہ سکتے ہیں، میچز ختم ہونے کے بعد بھی کھلاڑیوں کی بسوں کا روٹ پہلے کلیئر کرنے کے بعد لوگوں کو واپسی کا راستہ دیا جائے گا، میڈیا کے افراد کو بھی وقت سے پہلے آنے کا کہا گیا تاکہ ٹیم کی آمدورفت میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو، گذشتہ روز ڈی سی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشن نے پولیس حکام کے ہمراہ قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کرکے اور اندر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،انھوں نے افسران اور اہلکاروں کو پلان کے مطابق ڈیوٹی دینے کی ہدایت کرتے ہوئے اب تک کیے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }