شاہد کپور کا میرا کو ہیرے کی انگوٹھی کا تحفہ
انگھوٹی کو نئی دلی کے ایک سنار نے تیار کیا ہے اس کا ڈیزائن خود میرا نے پسند کیا تھا۔
KARACHI:
بالی ووڈ کے اداکار شاہد کپور نے اپنی منگیتر میرا راجپوت کو قیمتی انگوٹھی کا تحفہ دیا ہے جس کی مالیت 23 لاکھ روپے ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہد کپور جلد ہی اپنی منگیتر میرا راجپوت سے شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے نئی دلی میں میرا راجپوت کے گھر پر منگنی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں دونوں نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی، شاہد کپور کی جانب سے میرا کو پہنائی گئی انگوٹھی کو نئی دلی کے ایک سنار نے تیار کیا ہےاور اس کا ڈیزائن خود ان کی منگیتر نے پسند کیا تھا۔
واضح رہے کہ شاہد کپور اور میرا راجپوت کی شادی رواں برس دسمبر میں ہونا تھی تاہم بعد میں دونوں کے خاندان نے جون میں شادی طے کی اور شادی کی تمام تقریبات یونان میں ہوں گی۔