سعودی عرب کی پاکستان سے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی خبروں میں صداقت نہیں دفترخارجہ
بین الاقوامی میڈیا میں پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سےمہم بے بنیاد اور شرانگیز ہے، ترجمان
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کوئی ایٹمی معاہدہ نہیں جب کہ سعودی عرب کی پاکستان سے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی خبروں میں بھی صداقت نہیں ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے مطابق اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام خالصتاً اپنے دفاع اور کم سے کم قابل اعتماد دفاعی صلاحیت کو قائم رکھنے کے لیے ہے جب کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کوئی ایٹمی معاہدہ نہیں اور سعودی عرب کی پاکستان سے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی خبروں میں بھی کوئی صداقت نہیں۔
ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا میں پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سےمہم بے بنیاد اور شرانگیز ہے جب کہ غیر ملکی اخبار میں پاکستان کے ایٹمی پروگرام سےمتعلق شائع ہونے والی خبر بھی اسی مہم کا حصہ ہے جو مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے ساتھ ان کے تحفظ کے لیے اقدامات کی مکمل حمایت کرتا ہے جب کہ ہمارے پاس جوہری ہتھیاروں کا بہترین کمانڈ اینڈ کنٹرول اور برآمدات کا جامع نظام موجود ہے۔
یمن بحران سے متعلق ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان یمن بحران پر سعودی عرب کے ساتھ رابطے میں ہے اور رہے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنے کے لیے پرعزم ہے کیونکہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کا خواہش مند ہے اور اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے اور دنیا سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے عالمی برداری سے تعاون کررہا ہے، افغان قیادت اور اس کی سرپرستی میں مصالحتی عمل کی بھی حمایت کرتے ہیں اور اس سلسلے میں افغانستان کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں۔