ہر قسم کے خوف سے آزاد احسن رضا آج پہلے ٹی20میں امپائرنگ کریں گے

اب مجھے کسی قسم کا کوئی خوف نہیں اور میں ایک خوش و خرم زندگی بسر کررہا ہوں،احسن رضا

اب مجھے کسی قسم کا کوئی خوف نہیں اور میں ایک خوش و خرم زندگی بسر کررہا ہوں،احسن رضا فوٹو : فائل

PARIS:
6 برس قبل سری لنکن ٹیم پر حملے کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے امپائر احسن رضا کہتے ہیں کہ اس واقعے کے بعد میرے دل سے ہر قسم کا خوف مٹ گیا۔


40 سالہ احسن رضا زمبابوے سے ہوم سیریز کے آفیشلز میں شامل اور جمعے کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں فرائض نبھائیں گے، انھوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے میں نے میچ ریفری کرس براڈ کو بچانا چاہا، اس دوران ایک گولی میرے پھیپھڑے میں سے ہوتی ہوئی گزرگئی، براڈ نے میرے زخم کو ہاتھ سے دبا کر خون کا بہائو روکا، جس کی وجہ سے میری زندگی بچی، اب مجھے کسی قسم کا کوئی خوف نہیں اور میں ایک خوش و خرم زندگی بسر کررہا ہوں۔
Load Next Story