’دلیرمہدی‘ اور’بزدل مہدی‘ کا گیت ’’ ڈارلنگ‘‘ میں شامل

ملالہ کو ’جگنی ‘میں خراج تحسین پیش کیا جائیگا، بیگم نوازش کل کھری کھری باتیں کرینگی

ملالہ کو ’جگنی ‘میں خراج تحسین پیش کیا جائیگا، بیگم نوازش کل کھری کھری باتیں کرینگی. (فوٹو : ایکسپریس )

'' ایکسپریس نیوز '' کے معروف پروگرام '' ڈارلنگ '' میں دلیرمہدی اوربزدل مہدی کے گیت '' کولیشن وچ روہو گے تے عیش کروگے، ٹرم دے سارے مزے کیش کروگے'' کو دلچسپ اندازسے پیش کرینگے۔


دوسری جانب 'ڈارلنگ ' کے دواہم کرداروں ' ظل الٰہی' اور' شیخو ' معروف میزبان بیگم نوازش علی کودل دے بیٹھے، دونوں نے بیگم نوازش کے عاشق ہونے کا اعتراف کرلیا۔ محبت کے اظہار کا یہ منفردانداز اتوارکو ٹیلی کاسٹ ہونیوالے پروگرام میںشامل ہوگا۔ جس میں بیگم نوازش علی ایک طرف اپنی کھری کھری باتوں سے پنجاب حکومت کے منصوبوں پرتنقید کرتی دکھائی دینگے جب کہ دوسری جانب اپنے دونئے عاشقوں کے دائو پیچ سے بچنے کے لیے اپنی زہانت کا امتحان بھی دینگی۔

ایک طرف خالد عباس ڈارکے سوالات ہونگے تودوسری جانب ڈارلنگ کے طنزومزاح سے بھرپورسوالات بھی ان کے لیے مشکلات پیدا کریں گے۔ کل پیش کیے جانے والے پروگرام میں جہاں بیگم نوازش علی کی دلچسپ گفتگوشامل ہو گئی وہیں 'جگنی ' میں ملالہ یوسفزئی کوخراج تحسین، گیلانی کی خاموش ناراضگی اوربگ بی کی سترہویں سالگرہ کو پیش کیاجائے گا۔ پیروڈی سانگ میں بالی وڈ کنگ کی فلم کا گیت ''ہولے ہولے '' کو''ہولے ہولے سے ٹرم مکتی ہے''پیش کیاجائے گا۔ اس گیت کو طاہرسرورمیرنے لکھا ہے اور اسے خالد عباس ڈارنے گایا ہے۔ واضح رہے کہ 'ڈارلنگ' میں بہت سے مسائل کوطنزومزاح کے ساتھ اجاگر کیا جاتاہے اوراسی وجہ سے ناظرین کی بڑی تعداد اس پروگرام کو پسند کرتی ہے اوراپنے خطوط، ای میلز اورایس ایم ایس کے ذریعے تجاویز سے بھی آگاہ کرتی ہے۔
Load Next Story