دھرنے کے باعث ملکی پیداوار کی شرح نمو کا ہدف حاصل نہیں کیا جاسکا وزیرخزانہ
ملک کو مستحکم معیشت میں بدلنے کے بعد حکومت اب اقتصادی ترقی پر توجہ مرکوز کرے گی، اسحاق ڈار
وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سیلاب اور سیاسی دھرنے کے باعث ملکی پیداوار کی شرح نمو کا ہدف 5.5 فیصد حاصل نہیں کیا جاسکا۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ زرعی شعبے کو نقصان پہنچانے والے سیلاب اور سیاسی دھرنے کے باعث ملکی پیداوار کی شرح نمو کا ہدف 5.5 فیصد حاصل نہیں کیا جاسکا لہٰذا رواں مالی سال ملکی شرح نمو 4.2 فیصد رہی جس کی وجہ حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو دیوالیہ ہونے کے خطرے سے نمٹنے اور مستحکم معیشت میں بدلنے کے بعد حکومت اب اقتصادی ترقی پر توجہ مرکوز کرے گی۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل اور دوسری اشیائے ضروریات کی قیمتوں میں کمی سے بجٹ خسارے کو کم کرنے میں مدد ملی جو گزشتہ سالوں میں 2 فیصد سے زائد تھا اور اس سال 1 فیصد سے کم ہے تاہم اس سے محصولات کی وصولی میں کمی آئی ہے۔