سلمان خان کی بیرون ملک سفری پابندی کے خاتمے کیلئے عدالت میں درخواست

بالی ووڈ اسٹار نے 29 مئی کو دبئی میں منعقدہ پہلی ’’عرب انڈو بالی ووڈ ایوارڈ‘‘ کی تقریب میں شرکت کرنا ہے

سلمان خان کی درخواست پر فیصلہ 25 مئی کوسنایا جائے گا، فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹارسلمان خان نے پہلے ''عرب انڈوبالی ووڈ ایوارڈ'' کی تقریب میں شرکت کی خاطر بیرون ملک جانے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے 29 مئی کو دبئی میں منعقدہ پہلی ''عرب انڈو بالی ووڈ ایوارڈ'' کی تقریب کے منتظمین کو شرکت کی یقین دہانی کرادی ہے جس کے بعد انہوں نے تقریب میں شرکت یقینی بنانے کی خاطر بیرون ملک سفری پابندی کے خاتمے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ سلمان خان کی جانب سے بیرون ملک سفر کی اجازت سے متعلق دائر درخواست کا فیصلہ 25 مئی کو سنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ممبئی ہائی کورٹ نے ''ہٹ اینڈ رن'' کیس میں دبنگ خان کوسیشن عدالت کی جانب سے سنائی جانے والی سزا کو معطل کرتے ہوئے ان کا پاسپورٹ ضبط کرنے اوربیرون ملک سفرپر پابندی عائد کردی تھی۔
Load Next Story