پنجاب سے آنیوالی لڑکی کو پولیس اہلکار نے اغوا کرلیا
سیشن جج نے عدالتی بیلف کی سربراہی میں چھاپہ مار کر لڑکی کو بازیاب کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ، عدالتی اہلکار نے چھاپہ مارا تو انکشاف ہوا کہ لڑکی تھانے میں موجود نہیں بلکہ پولیس اہلکار بھی مذکورہ تھانے میں تعینات نہیں، عدالتی عملے نے لڑکی کو بازیاب کرکے سیشن جج کے روبرو پیش کرنے کیلیے ایس ایچ او کو احکامات جاری کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی حسن فیروز نے خاتون مسماۃ ذکیہ بی بی کی درخواست پر ہیڈ بیلف مدثر حسین کو تھانہ کینٹ اسٹیشن پر چھاپہ مار کر پولیس اہلکار کی غیرقانونی حراست سے لڑکی مسماۃ روبینہ اختر کی بازیابی کا حکم دیا تھا۔