کراچی میں پانی کے بحران کے خلاف ایم کیوا یم کا احتجاجی مظاہرہ
کراچی کے عوام جب اپنے مطالبے سڑکوں پر لے آتے ہیں تب بڑے بڑے ظالموں کا اقتدار ختم ہوجاتا ہے، ڈاکٹرخالد مقبول
کراچی میں پانی کے شدید بحران کے خلاف ایم کیوا یم کے زیر اہتمام کراچی پاورہاؤس چورنگی پرمنعقدہ بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی ملک کا ایسا شہرہے جو ملک کی معیشت کو چلا رہاہے اور 65فیصدسے زائد ریوینیوپاکستان کو فراہم کر رہا ہے ۔
کراچی کے عوام جب اپنے مطالبے سڑکوں پر لے آتے ہیں تب بڑے بڑے ظالموں کا اقتدار ختم ہوجاتا ہے اور اگر عوام نے احتساب کا نظام اپنے ہاتھ میں لے لیاتو حکمرانوں کے لیے جنیامشکل ہوجائے گا، کراچی کا پانی چوری کرنے والے واٹر ہائیڈرنٹس مافیہ اورٹینکر مافیہ مہاجروں کی نہیں ہیں ،اگر عوامی احتجاج کا نوٹس لے کرپانی فراہم نہ کیا گیاتو کوئی واٹر مافیہ باقی نہیں رہے گا۔
غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے کروڑوں روپے کما کر دہشت گردوں کی مالی امداد کی جارہی ہے ۔انھوں نے کراچی الیکٹرک کی انتظامیہ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ کراچی کے عوام سے ناانصافیوں کاسلسلہ فوری بندکرے اورکراچی کے عوام کو پانی نہیں ملا توملک کی ترقی ممکن نہیں ہے کیونکہ کراچی ملک کو ریوینیو کا بڑا حصہ دیتا ہے۔سندھ اسمبلی میں حق پرست اپوزیشن لیڈرخواجہ اظہار الحسن نے کہاکہ آج کھلے آسمان تلے بیٹھی کراچی کی بزرگ مائیں اوربہنیں پانی کی بنیادی سہولت کے فقدان پر احتجاج کر رہی ہیں۔
ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی نے حکمرانوں کو بحران کی پیشگی اطلاع دیتے ہوئے اپیل کی تھی کہ وہ کراچی میں پانی کے بحران کا نوٹس لیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی،آج کا احتجاج صرف آغازہے اورایم کیوایم کے منتخب نمائندے پورے شہر میں بلاامتیاز پانی کے بحران پر احتجاج کریں گے۔انھوں نے وزیراعلیٰ سندھ ، وزیر بلدیات سمیت رینجرز و پولیس کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی میںچلنے والے 200غیرقانونی ہائیڈرنٹس کو بند کروائیں اوراس میں ملوث افسران و وزراکیخلاف کارروائی کریں۔
رکن رابطہ کمیٹی عبد الحسیب نے کہا کہ آج احتجاج میں شرکت کرکے کراچی کی ماؤں ،بہنوں ، بیٹیوں ، بزرگوں اور نوجوانوں نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا کہ وہ الطاف حسین کی کال پر ہمیشہ تیار ہیں۔ رکن رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایم کیوایم کے منتخب نمائندے گزشتہ ڈیڑھ سال سے کراچی میں پانی کے بحران کی جانب عوام کی توجہ مبذول کروارہے ہیں لیکن حکمرانوں نے نہیں سناجس پرایم کیوایم نے عوامی احتجاج کافیصلہ کیاہے۔حق پرست رکن قومی اسمبلی عبد الوسیم نے کہا کہ کراچی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کاکرداراداکرنے کے باوجود بد نیت حکمرانوں کے ظلم کا شکار ہے اور حکمران نہیں چاہتے کہ کراچی کے عوام چین سکھ سے زندگی بسرکرسکیں۔حق پرست رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد نے کہا کہ کراچی کے عوام کو پانی جیسی بنیادی ضرورت سے بھی محروم کر دیا گیا ہے۔
آج حکمرانوں کے پا س اللہ کی دی ہوئی طاقت ہے جس کا وہ غلط استعمال کر کے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم کر رہے ہیں۔مظاہر ے میں رابطہ کمیٹی کے انچارج کہف الوریٰ، ارکان قمر منصور،عظیم فاروقی،شیخ صلاح الدین،وسیم قریشی، تنظیمی شعبہ جا ت کے ذمے داران ،سیکٹرزو یونٹس کے کارکنوں سمیت نارتھ کراچی ، سرجانی ، نیو کراچی سمیت قرب و جوار کے علاقوں کی خواتین،بزرگوں،بچوں ، بچیوں ، نوجوانوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کر کے احتجاج ریکارڈکروایا۔