مین رائونڈ میں عدم رسائی سیالکوٹ کے کپتان نے ملبہ بولرز پر ڈال دیا
چیمپئنز لیگ کوالیفائرز میں بیٹسمینوں نے اچھا پرفارم کیا، ایک فتح بھی کم نہیں، شعیب ملک
سیالکوٹ اسٹالینز کے کپتان شعیب ملک نے ٹی 20 چیمپئنز لیگ کے مین رائونڈ میں عدم رسائی کا ملبہ بولرز پر ڈال دیا، البتہ وہ ٹیم کی مجموعی کارکردگی سے مایوس نہیں ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ایک فتح بھی کم نہیں، مجھے خوشی اپنے پلیئرز کے یکجہتی سے کھیلنے پر ہے۔ ہیمپشائر کے خلاف کوالیفائنگ میچ میں جیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے انھوں نے کہا کہ اگرچہ ہمارے بیٹسمینوں نے ایونٹ میں اچھا پرفارم کیا لیکن بدقسمتی سے بولرز وہ کارکردگی پیش نہ کرسکے جس کی ان سے توقع کی جارہی تھی،انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے لیے جنوبی افریقی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونا بھی مشکل چیلنج تھا کیونکہ کئی پلیئرز سری لنکا میں ٹی 20 ورلڈکپ کھیل کر 4 ،5 روز قبل ہی یہاں پہنچے تھے۔ شعیب ملک نے ہیمپشائر کے خلاف فتح گر اننگز کھیلنے والے حارث سہیل کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک باصلاحیت کھلاڑی اور ڈومیسٹک میچز میں متعدد اہم اننگز کھیل چکا ہے، حارث بین الاقوامی سطح پر پاکستان کیلیے ایک روشن ستارہ بننے کی اہلیت رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ حارث سہیل نے 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر سیالکوٹ اسٹالینز کو ہیمپشائر کے خلاف ہدف عبور کرانے میں مرکزی کردار اداکیا،ان کی اسی کاوش کی بدولت پاکستانی ڈومیسٹک چیمپئن ٹیم نے دوسرے کوالیفائر میں6 وکٹ سے فتح حاصل کی، اس سے قبل سیالکوٹ کی ٹیم اپنا پہلا میچ آکلینڈ کے ہاتھوں 6 وکٹ سے ہار کر مین ایونٹ میں رسائی سے محروم ہوگئی تھی۔ دوسری جانب کوالیفائنگ رائونڈ میں اپنے دونوں میچز ہارکر چیمپئنز لیگ سے باہر ہونے والی ٹیم ہیمپشائر کے کپتان جمی ایڈمز نے کہاکہ ہمارے کھلاڑیوں نے حریف ٹیموں کو اپنے اوپر طاری کرلیا، بیٹسمین رنز اسکور کرنے میں مشکلات کا شکار رہے اور انھیں تنگ کرنے میں جنوبی افریقی کنڈیشنز نے بھی کوئی کسر نہ چھوڑی لیکن میرے ہاتھ میں کچھ نہیں تھا۔