بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمارفیشن ڈیزائنربن گئے

میرے تیار کردہ ملبوسات اپنی قیمت کی وجہ سے عام خریداروں کی بھی پہنچ میں ہوں گے، اکشے کمار

جلد ہی آن لائن شوپنگ ٹی وی چینل پر اپنے ڈیزائن کردہ ملبوسات فروخت کے لئے پیش کروں گا،اکشے کمار۔فوٹو فائل

بالی ووڈ کے سپر اسٹار خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار بھی فیشن ڈیزائنر بن گئے ہیں۔


سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک پراکشے کمارنے کہا کہ وہ جلد ہی آن لائن شوپنگ ٹی وی چینل پر اپنے ڈیزائن کردہ ملبوسات فروخت کے لئے پیش کریں گے، یہ ملبوسات ناصرف فیشن کے عین تقاضوں کے مطابق بلکہ قیمت کے لحاظ سے بھی ہر ایک کی پہنچ میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ سلمان خان، عالیہ بھٹ اور سونم کپور اور شردھا کپور بھی اداکاری کے علاوہ فیشن ڈیزائنرز کی حیثیت سے بھی کام کررہے ہیں۔
Load Next Story