دکن سے معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ قابل عمل بھارتی بورڈ ٹینڈرجاری کرنے کیلیے آزاد

اس سے قبل فرنچائز کی مالک کمپنی ڈی سی ایچ ایل نے عدالت میں بینک گارنٹی دینے کیلیے تین دن کی مہلت طلب کی تھی

اس سے قبل فرنچائز کی مالک کمپنی ڈی سی ایچ ایل نے عدالت میں بینک گارنٹی دینے کیلیے تین دن کی مہلت طلب کی تھی. فوٹو : فائل

آئی پی ایل فرنچائز دکن چارجرز کے مالکان جمعے کی ڈیڈ لائن تک100 کروڑ روپے کی بینک گارنٹی فراہم کرنے میں ناکام رہے۔


اس پر بی سی سی آئی کا فرنچائز سے معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ قابل عمل ہوگیا ہے، واضح رہے کہ ممبئی کی عدالت نے معاملے کو حل کرنے کیلیے ثالث کار مقرر کیا تھا، جس نے فرنچائز کو ایک برس تک کیلیے معاہدے کی منسوخی سے بچنے کیلیے بینک گارنٹی فراہم کرنے کا حکم دیا تھا، فرنچائز ایسا کرنے میں ناکام رہی اور اب بھارتی بورڈ نئی ٹیم کیلیے ٹینڈر جاری کرنے میں آزاد ہوگا۔

اس سے قبل فرنچائز کی مالک کمپنی ڈی سی ایچ ایل نے عدالت میں بینک گارنٹی دینے کیلیے تین دن کی مہلت طلب کی تھی جو جمعے کی شام مقامی وقت کے مطابق 5 بجے ختم ہوگئی،دکن چارجرز نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی فرنچائز کو رئیل اسٹیٹ کمپنی کو فروخت کرنے کیلیے تیار ہے۔
Load Next Story