جرمنی میں 65 سالہ خاتون نے 4 بچوں کو جنم دے دیا

خاتون انیگرٹ راؤنگ اس سے قبل بھی 13 بچوں کی ماں اور 7 پوتے پوتیوں کی دادی ہیں

بچوں کی پیدائش وقت سے قبل ہوئی ہے تاہم چاروں بچے صحت مند ہیں، فوٹو:فائل

RAHIM YAR KHAN:
جڑواں بچوں کی پیدائش تو اکثر سننے میں ملتی ہے لیکن جرمنی میں ہوا کچھ مختلف جہاں ایک 65 سالہ خاتون نے ایک ساتھ 4 بچوں کو جنم دے کر سب کو حیران کردیا۔


جرمنی میڈیا کے مطابق دارالحکومت برلن میں دادی بن جانے والی 65 سالہ خاتون نے ایک ساتھ 4 بچوں کو جنم دیا جس میں 3 لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچوں کی پیدائش آپریشن سے ہوئی جب کہ ان کا وزن 655 گرام سے 960 گرام کے درمیان ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچوں کی پیدائش وقت سے قبل ہوئی ہے تاہم چاروں بچے صحت مند ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ وہ اسے برقرار رکھ سکیں گے۔ جرمن ٹی وی کے مطابق 4 بچوں کو جنم دینے والی خاتون انیگرٹ راؤنگ اس سے قبل بھی 13 بچوں کی ماں اور 7 بچوں کی دادی ہیں جب کہ خاتون جرمنی میں انگریزی اور روسی زبان کی استاد ہے اور 4 بچوں کی پیدائش کے بعد وہ دنیا کی معمر ترین خاتون بن گئی جس نے 65 سال کی عمر میں 4 بچوں کو جنم دیا۔ جرمن ٹی وی کے مطابق اگرچہ اس عمر کی یا اس سے زائد عمر کی خواتین بچوں کو جنم دے چکی ہیں تاہم اس عمر میں ایک ساتھ 4 بچوں کا جنم دینے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
Load Next Story