بھارت میں جیاللیتا پانچویں مرتبہ تامل ناڈوکی وزیراعلیٰ بن گئیں

ان کی قیادت میں نئی صوبائی کابینہ میں شامل 28 وزرا نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا

جیا للیتا تامل ناڈو کی ریاستی سیاست میں انتہائی فیصلہ کن حیثیت کی مالک ہیں،فوٹو : فائل

بھارت کی انتہائی طاقت ور علاقائی سیاستدان اور ماضی کی معروف اداکارہ جیا للیتا جنھیں ان کے مداح پیار سے اماں کہتے ہیں حال ہی میں کرپشن کے الزامات سے بری کیے جانے کے بعد دوبارہ تامل ناڈو کی وزیر اعلیٰ بن گئی ہیں۔


بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے ملنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیا للیتا کو طویل عرصے تک بدعنوانی کا الزامات کا سامنا رہا تاہم ایک عدالت کی طرف سے بری کیے جانے کے بعد انھوں نے ریاستی دارالحکومت چنائی میںایک بار پھر جنوبی بھارتی ریاست تامل ناڈو کی وزیر اعلیٰ کے طور پر اپنےعہدے کا حلف اٹھا لیا، وہ پانچویں مرتبہ ریاستی سربراہ حکومت بنی ہیں، جیا للیتا تامل ناڈو کی ریاستی سیاست میں انتہائی فیصلہ کن حیثیت کی مالک ہیں،انھیں ان کے حامی اورکارکن پرستش کی حد تک چاہتے ہیں۔

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق اماں نے اپنی حلف برداری کے لیے اچھے وقت کا انتخاب مبینہ طورپر نجومیوں کے مشورے کے عین مطابق کیا تھا اس موقع پر ان کی قیادت میں نئی صوبائی کابینہ میں شامل 28 وزرا نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔
Load Next Story