الطاف حسین کاقائم علی شاہ سے رابطہسانحہ صفورا کے ملزمان کی گرفتاری پر مبارکباد دی
دونوں رہنماؤں کے درمیان امن وامان کی صورتحال اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں ایم کیو ایم کے قائد نے وزیراعلیٰ سندھ کو سانحہ صفورا کے ملزمان کی گرفتاری پر مبارکباد دی۔
وزیر اعلیٰ سندھ سے گفتگو میں الطاف حسین نے انھیں اور آئی جی سندھ پولیس کو سانحہ صفورا کے ملزمان کی گرفتاری پر مبارکباد دی اور خراج تحسین پیش کیا ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان امن وامان کی صورتحال اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر قائد ایم کیو ایم نے قائم علی شاہ سے پانی کے بحران پر بھی بات کی اور ان سے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھبحران کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔