سعودی عرب کا حاجیوں کے لئے مختلف خصوصیات کا حامل ای بریسلٹ متعارف کرنے کا فیصلہ
بریسلٹ میں ایک بارکوڈ ہوگا جس میں حاجی کی تمام معلومات کےعلاوہ زائرین کی رہائش گاہ کا پتہ اورمکمل طبی ریکارڈ ہوگا۔
سعودی عرب نے حاجیوں اور عمراہ زائرین کے لئے ای بریسلٹ( الیکٹرانک کنگن ) جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں عمرہ اور حج پر آنے والے افراد کا تمام ریکارڈ موجود ہوگا۔
خلیجی اخبار''العربیہ'' کے مطابق سعودی عرب تما م عازمین حج اور عمرہ زائرین کے لئے ای بریسلٹ جاری کرے گا جس میں حاجی سے متعلقہ تمام معلومات کے ساتھ ساتھ جی پی ایس نظام ہوگا جس کی مدد سے زائرین مقدس مقامات پر کسی بھی پریشانی کے بغیر پہنچ سکیں گے جب کہ ای بریسلٹ زائرین کو مکہ اور مدینہ میں گلیوں اور اہم شاہراہوں سے متعلق معلومات بھی ٹھیک ٹھیک دے گا۔ بریسلٹ واٹر پروف ہو گا اور اس کا پہننا ہر حاجی پر لازم ہوگا جس میں ایک بار کوڈ بھی ہوگا جس میں حاجی سے متعلقہ تمام معلومات عازمین حج یا عمرہ زائرین کا سعودی عرب میں رہائش گاہ کا پتہ اور مکمل طبی ریکارڈ بھی شامل ہوگا۔
ای بریسلٹ کی خصوصیات میں یہ بھی شامل ہے کہ اس میں نماز کے اوقات کاالرٹ بھی ہوگا، بریسلٹ میں ایک کمپاس ہوگی جو حاجی کوا شارے سے دعا ، عبادت، حج، عمرہ اور زیارتوں کے مختلف مراحل میں مدد دے گی، بریسلٹ میں معلومات کے لئے ڈیسک کا رابطہ نمبرہوگا جو دستیاب زبانوں میں حجاج کرام کو مکہ مکرمہ کی گلیوں کے متعلق معلومات فراہم کرے گا۔ ای بریسلٹ ٹیکنالوجی میں انقلاب قرار دیا جائے گاجو اس طرح حجاج کرام کے اعداد و شمار جمع کرنے کے عمل کو تیز کرے گا جب کہ وزارت خزانہ اور اعلی حکام کی طرف سے اس منصوبے کی منظور ی کے بعدوزارت حج اسے فوری طور پر عمل درآمد یقینی بنائے گا۔