الطاف حسین نے ہمیشہ اتحادویکجہتی کادرس دیا ارشد انصاری
متحدہ لیبرڈویژن کامقصدمزدوروںکوحقوق کی فراہمی ہے،نویدشمسی.
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآبادکے جوائنٹ زونل انچارج نویدشمسی نے کہاہے کہ
قائدتحریک الطاف حسین کی بے مثال قیادت اورشہداکی لازول قربانیوں کی بدولت آج متحدہ ایک تناوردرخت بن گئی ہے۔ یہ بات انھوںنے متحدہ حیدرآباد زونل آفس پر لیبر ڈویژن کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سنیٹرل کوآرڈینشن کمیٹی لیبر ڈویژن ایم کیو ایم پاکستان کے جوائنٹ انچارج ارشد انصاری، اراکین آصف صدیقی، صابر خان، حیدرآباد لیبر ڈویژن کے انچارج محمد جاوید خان و اراکین کمیٹی اور مختلف اداروں کے ذمے داران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ انکاکہنا تھاکہ قائد تحریک الطاف حسین نے ایک ایسی سوچ اور فکرکوجنم دیا۔
جس نے ملک کے تمام مظلوم و محکوم عوام کو ایک ایسی راہ پرگامزن کردیا جو ترقی وخوشحالی کی طرف جاتی ہے،متحدہ لیبر ڈویژ ن کے قیام کامقصد مزدورطبقے کواس کے جائز حقوق کی فراہمی ہے۔ ارشد انصاری نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیشہ ہمیں اتحاد و یکجہتی کا درس دیا ہے اور اتحاد ویکجہتی کی بدولت ہی ہم اپنی منزل حاصل کر سکتے ہیں،بلدیاتی نظام کی نام نہاد قوم پرست اپنے ذاتی مفادکیلیے مخالفت کر رہے ہیں،سیاسی و مذہبی اور قوم پرست جماعت نے آمروں کے دور حکومت میں ہونیوالے بلدیاتی نظام یا الیکشن کیخلاف آواز نہیں اٹھائی یہ بات بھی ریکارڈ پر موجود ہے کہ ایم کیو ایم واحد سیاسی جماعت ہے جس نے آمرکے دور میںہونے والے بدیاتی الیکشن کابائیکاٹ کیا۔ آصف صدیقی ،صابر خان اورمحمد جاویدخان نے خطاب کیا۔