سنی اتحاد کونسل الیکشن میں بھرپور حصہ لے گیصاحبزادہ فضل کریم

14 اکتوبر کو ہونیوالا تحفظ ناموس رسالت پاکستان بچائو ٹرین مارچ سنگ میل ثابت ہوگا.

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم قصرناز میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل آئندہ الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔


سنی اتحاد کونسل کے تحت14اکتوبر کو کراچی سے راولپنڈی تک ہونے والا تحفظ ناموس رسالت پاکستان بچائو ٹرین مارچ سنگ میل ثابت ہوگا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کو قصرناز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہا کہ ٹرین مارچ کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ٹرین مارچ میں شامل ہوکر اپنا دینی و قومی فریضہ ادا کریں، یہ ٹرین مارچ تحفظ ناموس رسالت پاکستان بچائو مارچ ہے نیز ڈرون اٹیک خود کش حملوں ، بدترین مہنگائی ، پیٹرولیم و بجلی کی قیمتوں میں قیامت خیز اضافے کیخلاف پرامن احتجاج عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ ملالہ یوسفزئی پر حملہ پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی سازش ہے، سنی اتحاد کونسل کے50مفتیان عظام نے ملالہ یوسفزئی پر حملہ ، پبلک مقامات پر حملے اور خود کش حملوں کو غیرشرعی، غیرقانونی اور غیر اخلاقی قرار دیا ہے، انھوں نے کہا کہ بعض انتہا پسند اسلام کی تشریح کو اپنے نقطہ نظر سے کرتے ہیں، انھوں نے کہا کہ تشدد کرنا، بچیوں کو تعلیم سے روکنا اور عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنا کسی بھی لحاظ سے درست نہیں، ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ دہشت گردی کیخلاف اب سیاسی مصلحتوں کو چھوڑ دے، ملک کی بقا کیلیے لازم ہے کہ دہشت گردوں کیخلاف کریک ڈائون کیا جائے ورنہ حالات قابو سے باہر ہوجائیں گے، دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے۔
Load Next Story