سلمان خان کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

سلمان خان نے دبئی میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے لئے ممبئی ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی

سلمان خان کو 2002 میں فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے افراد پر گاڑی چڑھانے کے معاملے میں 5 برس قید کی سزا سنائی جاچکی ہے فوٹو: فائل

KARACHI:
بھارت عدالت نے بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے دبئی میں ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت حاصل کرنے کے لیے ممبئی ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی۔ عدالت نے سلمان خان کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان کو ممبئی کی ہی ایک عدالت نے 2002 میں فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے افراد پر گاڑی چڑھانے کے معاملے میں 5 برس قید کی سزا سنائی تھی تاہم ہائی کورٹ نے ان کی سزا کو اپیل پر فیصلے تک کے لیے معطل کر دیا تھا۔
Load Next Story