سوئٹزرلینڈ میں فیفا کے متعدد عہدیدارکرپشن اوررشوت ستانی کے الزام میں گرفتار
فیفا حکام کو عالمی مقابلوں کی میزبانی کے حصول اور نشریات کے معاہدوں میں کرپشن کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے
سوئٹزرلینڈ میں پولیس نے فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے متعدد عہدیداروں کو کرپشن اور رشوت ستانی کے الزام میں گرفتارکرلیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سوئٹزر لینڈ کے دارالحکومت زیورخ میں پولیس نے گزشتہ 2 دہائیوں کے دوران فٹ بال کے عالمی مقابلوں کی میزبانی کے حصول اورمقابلوں کی تشہیر اور نشریات کے معاہدوں میں کرپشن کے الزام میں فیفا کے اعلیٰ ترین عہدیداروں کی قیام گاہوں میں کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔ گرفتار کئے گئے حکام 28 مئی سے شروع ہونے والے فیفا کے 2 روزہ سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے زیورخ پہنچے تھے۔ ان افراد کو امریکا کے حوالے کیا جائے گا جہاں ان پر مالی بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔
سوئس پولیس نے گرفتار کئے جانے والے افراد کی حتمی تعداد یا نام نہیں بتائے تاہم فیفا حکام نے گرفتاریوں کی تصدیق کردی ہے۔