دشمن کے برقی اور مواصلاتی نظام کو تباہ کرنے والا ’’خاموش میزائل‘‘ تیار

’’چیمپ‘‘ کی برقی مقناطیسی شعاعیں کسی قسم کا جانی نقصان پہنچائے بغیردشمن کے برقی اور مواصلاتی نطام کو ناکارہ بنادیتی ہے

عسکری ماہرین ’’چیمپ‘‘ کو جدید ترین جنگی ہتھیار قرار دے رہے ہیں فوٹو: فوک ٹوٹ الفا

ISLAMABAD:
امریکی فوج نے ایک ایسا میزائل تیار کیا ہے جس سے کسی بھی قسم کا جانی نقصان پہنچائے بغیر دشمن کے برقی اور مواصلاتی نظام کو ناکارہ بنایاجاسکتا ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق امریکی فضائیہ نے جدید ترین اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کا حامل ایسا میزائل تیار کیا ہے جو اپنے ہدف کو انتہائی خاموشی سے نشانہ بناسکتا ہے جس کے نتیجے میں برقی مقناطیسی شعاعوں کے ذریعے وہاں موجود برقی اور مواصلاتی آلات کو ناکارہ بنادیتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کو ''کاؤنٹر الیکٹرانکس ہائی پاورڈ مائیکرو ویو ایڈوانسڈ میزائل پروجیکٹ'' کا نام دیاگیا ہے جسے مختصراً چیمپ کہا جاتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کے حامل میزائل کو خصوصی اسٹیلتھ لانچنگ پیڈز بلکہ طیاروں کے ذریعے بھی داغا جاسکتا ہے۔


عسکری ماہرین ''چیمپ'' کو جدید ترین جنگی ہتھیار قرار دے رہے ہیں جو مستقبل میں ہونے والی جنگوں کے دوران کسی قسم کا جانی نقصان پہنچائے بغیر ہی دشمن کے تمام برقی اور مواصلاتی نظام کو تباہ کردے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کاؤنٹر الیکٹرانکس ہائی پاورڈ مائیکرو ویو ایڈوانسڈ میزائل پروجیکٹ جس قدر جدید اور پر اثر ہے اس کی ٹیکنالوجی کا حصول بھی اسی قدر آسان ہے، جسے دہشت گرد بڑی آسانی سے استعمال کرکے کسی بھی ملک کو مفلوج کرسکتے ہیں۔
Load Next Story