فلم کسی بھی شہر میں بنائی جائے پاکستانی ہی کہلائے گیسیدنور

فنکار ، پروڈیوسر ، ہنرمند سمیت سبھی ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں، سید نور

فنکار ، پروڈیوسر ، ہنرمند سمیت سبھی ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں، سید نور۔ فوٹو: فائل

فلمیں ملک کے کسی بھی شہر میں بنائی جائیں وہ پاکستانی ہی کہلائیں گی ، فنکاروں کے کسی بھی پروڈیوسرکے ساتھ اختلافات نہیں ۔


ان خیالات کا اظہار پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سیدنور نے فلمی صنعت کو تقسیم کرنے کے حوالے سے افواہوں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔

ان کا کہنا تھا کہ فنکار لاہور ، کراچی ِ اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں کام کرنے کے لیے آتے جاتے ہیں، لاہور کے فنکاروں کی ایک کثیر تعداد کراچی میں کام کرنے کے ساتھ وہاں رہ بھی رہی ہے ۔فنکار ، پروڈیوسر ، ہنرمند سمیت سبھی ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں ۔
Load Next Story