پی سی بی اب سری لنکا کودورے پر راضی کرنے کے لیے کوشاں
بورڈ چیئرمین شہریار خان نے ویٹمنی سے سری لنکن ٹیم کی آئندہ برس اپریل میں ممکنہ دورے کے حوالے سے بھی بات کی ہے
KARACHI:
پی سی بی نے زمبابوے کے بعد اب سری لنکا کو پاکستان کے دورے پر راضی کرنے کی کوششیں شروع کردیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں سری لنکن بورڈ کے عبوری سربراہ سدھارت ویٹمنی کو زمبابوے کے خلاف تیسرا ون ڈے دیکھنے کے لیے لاہور آنے پر راضی کیا گیا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ بورڈ چیئرمین شہریار خان نے ویٹمنی سے سری لنکن ٹیم کی آئندہ برس اپریل میں ممکنہ دورے کے حوالے سے بھی بات کی، وہاں سے مثبت ردعمل سامنے آیا جس سے امید ہے کہ آئندہ سال ایک اور انٹرنیشنل ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔